بیت اللہ اور روضہ¿ رسول کی زیارت کرنا ہر مسلمان کے دل کی سب سے بڑی خواہش ہے: علامہ نیک عالم اختر

سیالکوٹ (نامہ نگار) بیت اللہ شریف اور روضہ رسول پاک ﷺ کی زیارت ایک مسلمان کے لئے ابدی سعادت کی حیثیت رکھتی ہے۔ حرمین شریفین اور روضہ رسول ﷺکی زیارت کا شرف حاصل کرنا ہر مسلمان کے دل کی سب سے بڑی آرزو ہے۔ مکہ پاک میں اللہ عزوجل کا گھر ہے اور مدینہ پاک میں رسول اللہ ﷺ کا در ہے۔ اللہ تبارک تعالیٰ ہر مسلمان کو اپنے گھر اور رسول اللہ ﷺ کے در کی حاضری نصیب فرمائے۔ اِن خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی سکالر خطیب جامع مسجد شاہی اور مقامی کالج کے وائس پرنسپل علامہ نیک عالم اختر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محکمہ تعلیم چوہدری محمد اسلم کے عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔