بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی بڑی قوت بن کر ابھرے گی : وقارندیم وڑائچ

کنگن پور (نامہ نگار) ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر یو سی لیول پر جماعت اسلامی کی دعوت کو عوام تک پہنچانا ہر کارکن جماعت اپنی اولین ترجیحات میں شامل کر لے ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب وقارندیم وڑائچ نے اجتماع ارکان کے خصوصی اجلاس میں خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو ڈرائنگ روم کی سیاست سے نکال کر میدان میں لانے کےلئے ہر کارکن اپنا کردار ادا کرے۔ یو سی سطح پر رابطہ کمیٹیاں بنائی جائیں زونل ذمہ داران ان رابطہ کمیٹیوں سے مکمل رابطہ رکھیں اور عوامی مسائل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ جماعت اسلامی صوبہ پنجاب نے رابطہ عوام اور عوامی مسئل کو احکام بلا تک پہنچانے کےلئے اور ان مسائل کے حل کےلئے امیرالعظیم کو مقرر کیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی ایک بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔ اجلاس میں امیر زون امین فہیم اور شہر کنگن پور حافظ محمد افضل اور صدر شباب ملی، ملک نعیم حیدر ایڈووکیٹ نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔