اہلسنت خدمت فاو¿نڈیشن شب برات پر قبرستانوں کی صفائی، روشنی کا اہتمام کریگی

 لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا ہے کہ شب برا¿ت کے موقع پر مساجد، مزارات اور قبرستانوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان سنی تحریک کے ”شعبہ خدمت“ اہلسنت خدمت فاو¿نڈیشن (ٹرسٹ) کے تحت شب برا¿ت کے موقع پر ملک کے بڑے قبرستانوں میں صفائی اور روشنی کا اہتمام کیا جائیگا جبکہ مزارات اور قبرستانوں کے باہر استقبالیہ کیمپ اور زائرین کیلئے شربت کی سبیلیں بھی لگائی جائیں گی۔ متعلقہ اداروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ اس عظیم البرکت رات میں زائرین کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔