امیر جماعة الدعوة حافظ سعید پرسوں شیخوپورہ اور ننکانہ میں اتحاد امت کانفرنسو ں سے خطاب کریں گے

 شیخوپورہ +ننکانہ صاحب (نامہ نگار خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)جماعة الدعوہ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید 26جون کوشیخوپورہ آئیں گے یہاں وہ مقامی ریگل چوک میں رات 8بجے منعقدہ ”اتحاد امت کانفرنس“ سے خطاب کریں گے جبکہ اس کانفرنس سے مجاہد اسلام نصر جاوید،مولانا سلیم اعظم بلوچ، مولانا عبدالغفار منصور، ابوحمزہ عبدالقیوم و دیگر بھی خطابات کریں گے۔ علاوہ ازیں 26جون بروز بدھ بوقت 5بجے سہ پہر بمقام قصرنور میرج ہال لاری اڈا ننکانہ صاحب میں اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پروفیسر حافظ سعید امیر جماعت الدعوة ، مرکزی رہنما جماعت الدعوة کمانڈر نصرجاوید، امیر وسطی زون پنجاب ابومعاذ، عمران ودیگر خطاب کریں گے