اداروں کو منفعت بخش بنانے کیلئے بدعنوانی کا باب بند کرنا ہو گا: رفیق بھٹی

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد رفیق بھٹی نے کہا ہے کہ ہماری نیک نیت قیادت کرپشن کو برا کاپھن کچلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔مہذب معاشروں کیلئے بدعنوانی ایک ایسا ناسور ہے جس سے کئی بیماریاں اورخرابیاں پیداہوتی ہیں۔تباہ حال اداروں کی بحالی اور انہیں دوبارہ منفعت بخش بنانے کیلئے بدعنوانی کا باب بند کرنا ہو گا۔ زرداریوں اور حواریوں کے دورمیں ہونیوالی بدعنوانی نے بدامنی اور توانائی بحران کوجنم دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اتحادی ٹولے کی طرف سے لوٹی گئی قومی دولت کی پاکستان واپسی کیلئے پرعزم ہیں۔