جیو اور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمن کیخلاف مقدمہ کی درخواست، ایڈیشنل سیشن جج نے متعلقہ ایس ایچ او کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام عباس سیال نے جیواور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر متعلقہ ایس ایچ او کو جواب داخل کروانے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کردئیے۔ عدالتی نوٹس کے باوجود تھانہ اسلام پورہ کی جانب سے جواب داخل نہیں کروایا گیا جس پر عدالت نے آج 24 اپریل کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے۔ درخواست گزار آفتاب ورک ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حامد میر پر حملے کے بعد بغیر تحقیق جیو اور جنگ نے پاکستان کی سلامتی کے ادارے آئی ایس آئی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جس سے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی۔