پاکستان عوامی تحریک 23 مارچ کو موٹرسائیکل ریلی نکالے گی

لاہور (خصوصی رپورٹر)  پاکستان عوامی تحریک لاہورکے صدر چودھری افضل گجر نے کہا ہے کہ آج ہم تکمیل پاکستان کی جدوجہد سے تحفظ پاکستان تک اس لئے آگئے ہیں کہ نظریہ پاکستان کی روح کمزور ترین ہو گئی ہے۔ دہشت گردی‘ انتہاپسندی اور نام نہاد جمہوریت کے لبادے میں نااہل سیاستدانوں کی وجہ سے پچھلی کئی دہائیوں سے نظریہ پاکستان پر حملے ہو رہے ہیں۔ 23 مارچ کو پاکستان عوامی تحریک لاہور کے تحت تحفظ پاکستان موٹرسائیکل ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی میں سینکڑوں موٹرسائیکل سوار متاثرین دہشت گردی‘ تھرپاکر کے متاثرین اور افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کریں گے۔