پاکستان علماء کونسل کا سالانہ کنونشن آج ہو گا

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان مشائخ و علماء کونسل کا سالانہ مرکزی کنونشن آج22مارچ بعد نماز عشاء مرکزی سیکریٹریٹ آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ کوٹلی پلاٹ شریف نارووال زیر صدارت مرکزی چیئرمین و سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید سیف اللہ خالد گیلانی منعقد گا۔کنونشن میں ملک بھر سے علماء و مشائخ عظام کی کثیر تعد ادشرکت کرئے گی ۔لاہور سے وفد صوبائی چیئرمین پنجاب صاحبزادہ پیر محمد وقاص منور مجددی آج بعد نمازعصر مدرسہصدائے نور نیو وسن پورہ سے روانہ ہوگا۔