پانی کے عالمی دن کے موقع پر آج الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام الحمراء میں تصویری نمائش اور واک ہو گی، گورنر پنجاب شریک ہوں گے

لاہور(خصوصی نامہ نگار)آج دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جائے گا،اِس حوالے سے الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام ملک کے مختلف شہروں میں’’صاف پانی ۔۔۔محفوظ زندگی‘‘کے عنوان کے تحت تصویری نمائش اور آگاہی واک کا اہتمام کیا جائیگا۔الخدمت فائونڈیشن کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے بتایا کہ لاہور میںپانی کے عالمی دن کے موقع پر الحمرا آرٹ گیلری میں تصویری نمائش اور آگاہی واک منعقد ہو گی جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، الخدمت فائونڈیشن کے ذمہ داران ،مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات، سینئر صحافی اور زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔