سپریئر گروپ آف کالجز رائیونڈ میں انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے موضوع پر عالمی کانفرنس

لاہور (پ ر) سپیرئیر گروپ آف کالجز( یونیورسٹی کیمپس) رائیونڈ روڈ کے زیر اہتمام ایمرجنگ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے عنوان پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تقریب میںاساتذہ اکرام، طلبہ و طالبات انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے  لوگوںکی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت ڈائریکٹر آپریشنز  سپیرئیر گروپ آف کالجز چوہدری عبدالخالق نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آپریشنز  سپیرئیر گروپ آف کالجز چوہدری عبدالخالق نے کہا کہ  اس  کانفرنس کا مقصد پاکستان کے طلبہ اور طالبات میںانجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے بارے میںشعور پیدا کرنا اور ریسرچ کلچر کو فروغ دینا ہے۔