حاجی ولی اللہ کی وفات پر دینی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کا اظہارتعزیت

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا محمد عبیداللہ اور مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کے بھائی حاجی ولی اللہ کی وفات پر مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں مولانا محمد الیاس گھمن‘ مولانا عبدالحفیظ مکی‘ ڈاکٹر عنایت اللہ سعید‘ مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج‘ مولانا میاں محمد اجمل قادری‘ مولانا عبدالرئوف قاروقی‘ مولانا محمد امجد خان‘ مولانا محب النبی‘ حافظ طاہر محمود اشرفی‘ مولانا زاہد محمود قاسمی‘ مولانا زاہد الراشدی‘ پروفیسر ڈاکٹر سعد صدیقی‘ پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن عارف کا اظہارتعزیت کیا  ہے۔