جناح اسلامیہ کالج آف کالجز پیکو روڈ ٹائون شپ میں سالانہ کوئز مقابلہ، طالبات بازی لے گئیں

لاہور (پ ر) جناح اسلامیہ گروپ آف کالجز پیکو روڈ ٹائون شپ لاہور میں سالانہ کوئز مقابلے منعقد کئے گئے۔ دو روزہ کوئز مقابلوں میں سے طلبا نے 19 مقابلے جیتے اور طالبات نے 16، لیکن دوسرے دن طالبات نے بھرپور تیاری سے حصہ لیا اور کل 30 مقابلے جیت لئے۔ جبکہ طلبہ 24 مقابلے جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ پروگرام کے آخر میں کالج کے چیئرمین محمد یوسف مغل نے طلباء و طالبات کو مزید محنت اور لگن سے پڑھنے کی تلقین کی۔ آخر میں پروگرام کے فائنل جیتنے اور طلباء و طالبات میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔