باکسنگ کے سابق عالمی چیمپیئن محمد علی کو نمونیا کی تکلیف، ہسپتال داخل

نیویارک (این این آئی+اے ایف پی) باکسنگ کے سابق عالمی چیمپیئن محمد علی کو نمونیا کے مرض کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرلیا گیا۔ محمد علی ہیوی ویٹ مکے بازی میں تین بار عالمی چیمیئن رہ چکے ہیں وہ اس سے قبل پارکنسنز کے مرض میں مبتلا رہے ہیں۔ محمد علی کے ترجمان باب گنیل نے میڈیا کو بتایا کہ محمد علی کی حالت مستحکم ہے۔انہوں نے کہا کہ مرض کی تشخیص بہتر طور پر ہوئی ہے۔ ہسپتال سے جلد چھٹی مل جائے گی۔ انہوں نے محمد علی کے اہل خانہ کی پرائیویسی کا حوالہ دیتے ہوئے مزید تفصیلات سے گریز کیا۔
محمد علی