الیکشن کمشن کا اجلاس26 دسمبر کو ہوگا

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن آف پاکستان کا اجلاس26 دسمبر بروز جمعہ کو بلائے جانے کا امکان ہے۔اجلاس میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ،اضافی بیلٹ پیپرز، خیبر پی کے، سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین،بائیو میٹرک سسٹم سمیت دیگرامور زیر بحث لائے جائیں گے۔ ممبران الیکشن کمشن سمیت دیگر اعلی حکام شرکت کریں گے۔