کوالالمپور: پی آئی اے طیارے کے انجن میں خرابی، اڑان کے پندرہ منٹ بعد واپس اتار لیا گیا

کوالالمپور (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے کا طیارہ کوالالمپور ائرپورٹ پر اڑان کے 15 منٹ بعد واپس اتار لیا گیا۔ انجن میں پرواز کے بعد تھرتھراہٹ طیارے کو دوبارہ واپس اتارا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔ مقامی انجینئرنگ کمپنی طیارے کی خرابی دور کر رہی ہے۔ جمعہ کے روز تک طیارے کی روانگی کا امکان ہے۔