بعض کالعدم تنظیمیں پھر اسلام آباد کچہری جیسی کارروائی کر سکتی ہیں: حساس ادارے

اسلام آباد (اے پی اے) بعض حساس اداروں نے وزارت داخلہ سے کہا ہے کہ کچھ کالعدم تنظیمیں اسلام آباد ضلع کچہری جیسے واقعات کرنے کیلئے بڑے بڑے شہروں میں کارروائی کر سکتی ہیں جس پر وزارت داخلہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو صوبہ بھر کی ضلع کچہریوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو رپورٹس بھیجی تھیں کہ کالعدم تنظیمیں دوبارہ اسلام آباد جیسے واقعات کیلئے متحرک نظر آرہی ہیں جس پر وزارت داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے کہا کہ وہ صوبہ بھر کے کمشنرز‘ ڈی سی اوز ‘ ڈی پی اوز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایت کریں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ضلع کچہریوں کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھیں تاکہ کسی بھی واقعہ سے بروقت نمٹا جا سکے۔