امداد کیلئے وزیراعلی سندھ کے قدموں میں گرنے والے شخص پر ڈنڈوں اور لاتوں کی بارش

مٹھی (ثناء نیوز) مٹھی میں معذور شخص کے مدد مانگنے پر وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے ڈنڈوں اور لاتوں سے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ قائم علی شاہ تھر کے قحط زدہ علاقوں کا دورہ کرنے مٹھی پہنچے جہاں انہوں نے سول ہسپتال مٹھی کا دورہ کیا اور ہسپتال کا دورہ کرکے وہ جیسے ہی باہر نکلے تو وہاں موجود ایک غریب معذور شخص امداد کے لئے ان کے پاؤں میں جاگرا، سکیورٹی اہلکاروں نے ڈنڈوں اور لاتوں کی بارش کرتے ہوئے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا، اس دوران قائم علی شاہ نے اپنے محافظوں کو تشدد سے روک دیا اور ایک ہزار روپے غریب کے ہاتھ میں تھماتے ہوئے چلے گئے۔