قومی اسمبلی کے اجلاس میں دوسرے روز بھی ’’سانحہ لاہور اور گلو بٹ‘‘ کی بازگشت

قومی اسمبلی کے اجلاس میں دوسرے روز بھی ’’سانحہ لاہور اور گلو بٹ‘‘ کی بازگشت

قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 2014-15 کے تما م مطالبات زر کی منظوری کے بعد آج مالیاتی بل کی تیسری خواندگی ہو گی اس بات کا قوی امکان ہے کہ حکومت آج ہی بجٹ کی منظوری حاصل کر لیے۔چوہدری نثار جو اس وقت لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مہمان ہیں اسی وجہ سے وہ وزیر اعظم  محمد نواز شریف کی  زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شریک نہ ہوئے البتہ ان کی اسلام آباد  میں عدم موجودگی نے افواہ طراز فیکٹریوں کو ان کے بارے میں افوائیں پھیلانے کا موقع فراہم کر دیا۔ جمعرات کو بھی سانحہ لاہوراور گلو بٹ کی بازگشت سنی گئی ۔
 وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے  سانحہ لاہور میں’’ خفیہ ہاتھ‘‘ کے ملوث ہونے کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا ۔ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے انہوں نے جمشید دستی کو کہا کہ ’’وہ اپنے خطاب کے دوران ہوش میں رہا کریں۔‘‘