سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ آج مصر کا دورہ کرینگے

قاہرہ ( رائٹرز) سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ آج مصر کا دورہ کریں گے۔ وہ مصر کے نئے صدر سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کرینگے۔ سعودی عرب اور دوسری خلیجی ریاستوں نے مصر کو اربوں ڈالر امداد فراہم کی ہے۔ انہوں نے مصری شہریوں پر زور دیا وہ نئے صدر کو قبول کریں۔