سری لنکا:شدت پسند تنظیم کا مسلمانوں پر حملہ قابل مذمت ہے: امریکی ترجمان

واشنگٹن+کولمبو  (ثناء نیوز+اے ایف پی) امریکہ نے سری لنکا میں شدت پسند  تنظیم کے کارکنوں کی جانب سے مسلمانوں پر حملے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کولمبو حکومت سے کہا ہے کہ وہ مذہبی اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنائے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پساکی کے بقول سری لنکا میں فسادات کو بھڑکانے والے عوامل پر امریکہ کو بطور خاص تشویش ہے۔انکوائری کی جائے۔بو دھ انتہا پسندوں (بی بی ایس) کی انتقامی کارروائیوں اور عدم تحفظ پر سینکڑوں مسلمانوں نے ہڑتال کی۔ایک دکاندار نے کہا پولیس ہمیں تحفظ دینے میں ناکام رہی  ہے۔
واضح رہے کہ تین روز قبل  سری لنکا کے دو جنوبی ساحلی قصبوں میں بدھ مت کے پیروکار سنہالی افراد کی جانب سے مسلمانوں پر حملوں کے نتیجے میں تین مسلمان ہلاک اور 75 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔
امریکہ/سری لنکا