پی آئی اے کی فلائٹس لیٹ، ایک ہزار پاکستانی جدہ ائر پورٹ پر 3روز سے محصور

جدہ ( امیر محمدخان سے ) پی آئی اے کی پروازوںکا تاخیر کا سلسلہ سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے۔ عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان جانے والے ایک ہزار مسافر گزشتہ تین دنوں سے جدہ کے ہوائی اڈے پر بیٹھے ہیں۔