مشرف کیخلاف مقدمہ انتقام نہیں، عدالتیں آزاد اور خود مختار ہیں: پرویز رشید

لاہور(آئی اےن پی) وزےر اطلاعات پرو ےز رشےد نے کہا ہے کہ مشرف کیخلاف مقدمہ کی کارروائی خالصتا عدالتی عمل ہے ‘یہ انتقام نہیں، عدالتیں آزاد اور خودمختار ہیں کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں‘ مقدمہ میں نہ حکومت مدعی ہے نہ حکمران اور نہ ہی کوئی سیاسی جماعت، لہذا پاکستان میں کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں، قانون کے راستے میں حائل ہونے والے شخص کے خلاف قانون حرکت میں آتا ہے۔ مشرف کے خلاف مقدمہ کو ایشو بنانے والوں کے مقاصد کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، حکمران سیاستدان خود کو عدالتوں کے سامنے سرنڈر کرتے ہیں تو ڈکٹیٹرز کیوں نہیں۔ یہ 20ویں نہیں21ویں صدی ہے، قانون اور آئین شکن خود کو اداروں کے پیچھے چھپانے کی کوشش نہ کریں۔
پرویز رشید