مذہب کے نام پرقتل و غارت کرنیوالوں سے امن کی بھیک مانگتا ہوں: عبدالمالک

کوئٹہ (نیوز ایجنسیاں) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ مذہب، قبائلیت اور قومیت کے نام پر قتل وغارت کرنے والوں سے امن کی بھیک مانگتا ہوں، اس وقت دہشت گردی نے ہمیں اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ کوئٹہ میں سیرت النبی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں امن ایجنڈا ہے جو اگر پورا ہوگیا تو سمجھیں گے کامیاب ہوگئے۔

عبدالمالک بلوچ