ججز تقرری کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جسٹس دوست محمد کو سپریم کورٹ کا جج فصیح الملک کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ بنانے کے فیصلے کا امکان

 اسلام آباد (آئی این پی) پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا اجلاس آج پیر کو دوبارہ ہو گا جس میں پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان کو سپریم کورٹ میں جج تعینات کرنے اور جسٹس میاں فصیح الملک کو پشاورہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا‘ گزشتہ اجلاس میں یہ فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ تعیناتیوں پر مزید غور کے لئے آج دوبارہ اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت گزشتہ اجلاس میں جوڈیشل کمشن کی سفارش کے تحت پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان کو بطورجج سپریم کورٹ تعینات کرنے اور ان کی جگہ پشاور ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس میاں فصیح الملک کو چیف جسٹس مقرر کرنے پر غور کیا گیا۔ کمیٹی ارکان نے جسٹس دوست محمد خان کے بارے میں مزید تفصیلات طلب کرتے ہوئے فیصلہ پیر تک موخر کر دیا تھا۔
ججز تقرری کمیٹی