تربت سے شارجہ جانے والی پرواز کے مسافر سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد

تربت (آئی این پی) تربت کسٹم نے تربت سے شارجہ جانیوالی پی کے 319 طیارے میں سفر کرنیوالے ایک شخص کے سامان میں تلاشی کے دوران ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ ہیروئن اچار کی شیشی میں چھپائی گئی تھی۔ کسٹم نے ہیروئن سمگلنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے ان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہیروئن برآمد