بجلی چوری کے خاتمے کے قانون کو حتمی شکل دیدی: عابد شیر علی

لاہور (آئی اےن پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خاتمے کیلئے قانون کو حتمی شکل دےدی گئی۔ جلد منظوری کےلئے اسمبلی میں پیش کر دیا جائیگا۔‘ تحرےک انصاف کا بجلی چوروں کو سپورٹ اور لوڈشےڈنگ پر احتجاج بھی دوغلا پن ہے، حکومت لوڈشےڈنگ کےلئے سنجےدہ اقدامات کر رہی ہے‘ ملک کو جلد لوڈشےڈ نگ سے مکمل نجات دلائےں گے۔ انٹروےو میں عابد شیر علی نے کہا کہ لوڈشےڈ نگ موجودہ حکومت کو ورثے مےں ملی ہے۔ اگر ماضی کے حکمران لوڈشےڈنگ کے خاتمے کےلئے صرف باتےں کرنے کی بجائے عملی اقدامات کرتے تو یہ ختم ہو چکی ہوتی۔
عابد شیر علی