ایران : سال کے آغاز سے لے کر اب تک 40 مجرموں کو پھانسی دی گئی: ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن (اے پی پی) حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ایران میں رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک 40 مجرموں کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کیا گیا۔ بیان میں ایران کی حکومت سے سزائے موت کے خاتمہ کیلئے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ایران میں بین الاقوامی برادری میں اپنے تشخص کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
ایران/پھانسی