اسرائیلی فوج کا غزہ میں ڈرون حملہ ایک فلسطینی شہید،متعدد زخمی

غزہ (آئی اےن پی)غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے ، شمالی غزہ میں تازہ ڈرون حملے کے دوران ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ایرانی ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمال میں ڈرون حملہ کیا۔ اسرائیل نے ڈرون کے ذریعے میزائل داغا جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار شہید ہوگیا۔حملے میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ اسرائیلی جارحیت میں زخمی ہونے والے دو فلسطینیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیل نے گذشتہ روز بھی حملہ کرکے ایک فلسطینی کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔