گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج برائے خواتین چونامنڈی میں ڈینگی و شجرکاری

لاہور (لیڈی رپو رٹر)گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج برائے خواتین چونامنڈی میں ڈینگی و شجرکاری لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ڈاکٹر اکمل رحیم، ڈاکٹر شاہدہ جاوید، ڈاکٹر فرخندہ جبیں تھیں۔ لیکچر میں ڈینگی کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کی گئیں اور شجرکاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔اس موقع پرکالج میں پودے بھی لگائے گئے۔ تقریب میںوائس پرنسپل رضوانہ کوثر اورانچارج ڈینگی پروگرام شہناز عابد، فیکلٹی ممبران اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔