گنگارام ہسپتال میں پہلے پوسٹ گریجویٹ کورس کا انعقاد

لاہور(پ۔ر)فاطمہ جناح میڈیکل کالج سر گنکا رام ہسپتال گائنی یونٹ 3 میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنزپاکستان کی فیکلٹی ممبر و انچارج گائنی یونٹ 3پروفیسر شمسہ ہمایوں کی زیر نگرانی پہلا پوسٹ گریجویٹ برائے ایف سی پی ایس سال دوئم کے لیے کورس کروایا گیا۔ کورس کا افتتاح فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے پرنسپل سردار فخر امام نے کیا۔ پوسٹ گریجویٹ کورس میں ملک بھر سے پچاس سے زائد ڈاکٹرز نے شرکت کی۔