پنجاب یونیورسٹی کا بی اے/ بی ایس سی سالانہ امتحان 2014ءکیلئے داخلہ فیس اور فارم جمع کرانے کا شیڈول

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے/ بی ایس سی سالانہ امتحان 2014ءکے لئے داخلہ فیس و فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ریگولر امیدواروں کے لئے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک 10 اکتوبر اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 24اکتوبر ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم بذریعہ ڈاک 21 اکتوبر اور دستی فارم 7 نومبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح پرائیویٹ امیدواروں کے لیے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک 30 اکتوبر اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 7 نومبر ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم بذریعہ ڈاک 8 نومبر اور دستی فارم 19 نومبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔