پنجاب یونیورسٹی نے شادباغ ڈگری کالج میں ایم اے انگریزی کی کلاسز کے اجرا کی اجازت دیدی

لاہور (خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی نے شادباغ ڈگری کالج فار گرلز میں ا یم اے انگریزی کی کلاسز کے اجراءکی منظوری دے دی شادباغ کالج 1982ءمیں شروع ہوا تھا اور اس وقت انٹر میڈیٹ کالج کا درجہ رکھتا تھا۔ بعدازاں 1990ءمیں اسے ڈگری کالج کا درجہ دے دیا گی۔ اب پنجاب یونیورسٹی نے شادباغ ڈگری کالج کو ایم اے کلاسز شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔