پنجاب ٹیکسٹ بورڈ میں افسروں اور ملازمین کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں جی آئی زیڈ کے تعاون سے افسران ملازمین کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں فنانشل پروکیورمنٹ، پلاننگ، مینجمنٹ، مانیٹرنگ اور کنٹرول کے حوالے سے بتایا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نوازش علی نے کہا کہ ایسی ورکشاپ کا انعقاد ملازمین کے لئے مستقل بنیادوں پر ہونا چاہئے تاکہ ان کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے اور دفتری معاملات کو احسن طریقے سے چلایا جا سکے۔