نواز شریف بجا طور پر ''تمغہ جمہوریت'' کے اہل ہیں: خواجہ عمران نذیر

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہورکے جنرل سیکرٹری وممبر پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کیلئے ترکی کا سب سے بڑا سول اعزاز ''تمغہ جمہوریت'' ان کی جمہوریت کے ساتھ کمٹمنٹ اور پاکستان میں بحالی جمہوریت کیلئے ان کی خدمات کا آئینہ دار ہے، وہ بجا طور پر اس اعزاز اور ایوارڈ کے اہل ہیں۔