مسلم لیگ ن کے حامی بلدیاتی انتحابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرا دینگے:باقر حسین

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے نائب صدر وزیراعلی پنجاب کے سابق کوآرڈینیٹر چودھری باقر نے کہا ہے کہ خادم اعلی پنجاب شہباز شریف کا دور حکومت عوامی خدمت کا آئینہ دار ہے۔ گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار ہے اور مسلم لیگ ن کے حامی امیدوار بلدیاتی انتخابات میں اپنے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے۔