فاٹا کو صوبے کا درجہ دینے سے 80 فیصد مسائل حل ہو سکتے ہیں: یعسوب ڈوگر

لاہور (خبر نگار) بریگیڈئر (ر) یعسوب ڈوگر نے کہا ہے کہ طالبان کو مذاکرات کی آفر کرنیوالے عمران خان اور میاں نواز شریف اب جواب دیں۔ طالبان نے پاک فوج کے افسرمان کو شہید کرنے کے بعد پاک فوج پر مزید حملے جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا کو اگر آج صوبے کا درجہ دے دیں تو 80 فیصد مسائل فوری حل ہو جائیں گے۔ وہاں کے لوگ اپنا قانون‘ اپنے ضابطے اپنی روایات کے طابق اپنی اسمبلی سے منظور کر کے انہیں لاگو کر سکیں گے۔ ان کی اپنی یونین کونسل‘ ضلع کونسل ہو گی اور وہ خود اپنے مسائل حل کریں گے۔ غیر ملکی جو آج وہاں مقیم ہیں یا تو وہاں سے نکل جائیں گے یا قانونی شکل اختیار کر لیں گے۔ ان افراد کو قبائلی قانون کے تحت وہاں پناہ دی گئی ہے۔