شہباز شرےف کے تعلےمی وژن کی تکمےل کے لئے پنجاب اےجوکےشن فاﺅنڈےشن کوشب و روزکام کرنا ہوگا: اےم ڈی نوازش علی

لاہور (پ ر) وزیراعلی پنجاب شہباز شرےف کی سربراہی مےں تعلےم سے محروم بچوں کو خوشگوار ماحول مےں مفت اور معےاری تعلےم مہےا کرنے کی بھرپورمہم کا آغاز کر دےا گےا ہے۔ اس مہم کا مقصدتعلےم جےسی بنےادی نعمت کو ہر بچے کی دہلےز پر پہنچانا ہے تاکہ غربت اور معاشی نا ہموارےوں کا شکار بچے در در کی ٹھوکرےں کھانے کی بجائے باعزت ما حول مےں تعلےم حاصل کر کے ملک کا نام روشن کرےں۔ اس حوالے سے پنجاب اےجوکےشن فاﺅنڈےشن نے آئندہ پانچ سالوں کے دوران چالےس لاکھ آﺅٹ آف سکول بچوں کو سکول واپس لانے کا ہدف مقرر کےا ہے۔ اےم ڈی نوازش علی نے کہا کہ صوبے مےں تعلےم کا فروغ وزےر اعلی شہباز شرےف کی اولےن ترجےح ہے۔ اس حوالے سے پنجاب اےجوکےشن فاﺅنڈےشن کوشب و روز کام کرنا ہو گا۔