شجاع الدین آئی پی ایف لاہور ڈویژن کے صدر نامزد

لاہور (پ ر) انٹرنیشنل پولیٹیکل فورم کے ایک اہم اجلاس جو کہ یوکے سے آئے ہوئے تنظیم کے مرکزی صدر خالد لطیف بلوچ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں متفقہ فیصلے کے بعد کاروباری سیاسی رہنما شجاع الدین بٹ کو آئی پی ایف لاہور ڈویژن کا صدر نامزد کر دیا گیا ہے۔ شجاع بٹ ہنگامی بنیادوں پر لاہور ڈویژن میں تنظیم سازی کا عمل شروع کریں گے یاد رہے کہ انٹرنیشنل پولیٹیکل سیاسی کارکنوں اور ان کی فلاح وبہبود اور جمہوریت میں جدید اصلاحات لانے کے لئے دنیا کی پہلی تنظیم ہے۔