دہشت گرد حملوں میں غیر ملکی طاقتیں ملوث ہیں: خالد لطیف بلوچ

لاہور (پ ر) دہشت گرد حملوں میں غیر ملکی طاقتیں ملوث ہ یں جو پاکستان کا امن اور استحکام تباہ اور غیر یقینی صورتحال پیدا کر کے اپنی مرضی اور حکمرانی اس خطے میں چاہتی ہیں۔ یہ بات انٹر نیشنل پولیٹیکل فورم یو کے کے مرکزی صدر خالد لطیف بلوچ نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اپر دیر میں اعلیٰ فوجیوں کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت ایک عظیم قومی سانحہ ہے۔