حیا سوز کلچر کے فروغ سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہو رہا ہے: سمیحہ راحیل

لاہور (لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ ملک میں حیا سوز کلچر کے فروغ سے چادر اورچار دیواری کا تقدس پامال ہو رہا ہے جس سے عورت عدم تحفظ سے دوچار ہوگئی ہے، حیا سے عاری کلچر و ثقافت کوفروغ دیکر معاشرے کو بے راہ روی اور مادر پدر آزادی کی راہ سجھائی جارہی ہے جو ایک خطرناک صورت حال ہے۔ خواتین اور بچیوںکے خلاف ہونے والی زیادتیوںاور دیگرجرائم کی بیخ کنی کے لئے حکومت ،میڈیا اور عوام سب کو نیک نیتی سے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ باتیں مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رخسانہ جبین‘ نائب قیمہ عافیہ سرور اور صدر ویمن اینڈ فیملی کمیشن ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہی۔