ایل ڈی اے نے بغیر کسی پیشگی نوٹس کے جوہر ٹاﺅن میں متعدد عمارتوںکو سیل کر دیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ایل ڈی اے حکام نے بغیر کسی پیشگی نوٹس کے شوکت خانم ہسپتال کے قریب جوہر ٹاﺅن میں واقع الحمد اکیڈیمی سمیت متعدد عمارتوںکو سیل کر دیا جس پر اکیڈیمی میں آنے والے طلبہ نے شوکت خانم چوک پر ٹیسٹ دیا اور احتجاج کیا۔ چار گھنٹے کے بعد ایل ڈی اے حکام نے اکیڈیمی کی سیلیں خود ہی توڑ دیں۔