یمن:امریکی ڈرون حملے میں 7مشتبہ القاعدہ ارکان جاں بحق


عدن (اے پی پی) یمن کے جنوبی شہر جار کے قریب جمعرات کی صبح امریکی ڈرون حملے میں 7 مشتبہ القاعدہ ارکان مارے گئے۔ یمن حکام کے مطابق بظاہر امریکی ڈرون نظر آنے والے طیارے سے جار شہر کے شمال مغربی نواحی علاقے میں کم از کم7 راکٹ فائر کئے گئے جس کے نتیجہ میں اس جگہ موجود تمام مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق راکٹوں سے نشانہ بننے والے مقام سے اب تک 7 لاشیں نکالی گئی ہیں۔