کوئٹہ: ڈاکٹر سعید کی عدم بازیابی پر ہڑتال، بلوچستان ہائیکورٹ کا نوٹس


کوئٹہ (آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) ماہر امراض چشم ڈاکٹر سعید احمد خان کی عدم بازیابی کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے بائیکاٹ کیا اور تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور جنرل آپریشن تھیٹر بند رہے دو روز قبل ماہر امراض چشم ایل آر بی ٹی کے ڈاکٹر سعید احمد خان کو سریاب کے علاقے سے اغواءکر لیا گیا جس کی عدم بازیابی کیخلاف پی ایم اے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور بلوچ ڈاکٹر فورم کی اپیل پر تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور جنرل آپریشن تھیٹر بند رہے۔