چین کے ساتھ 62ءکی جنگ کے بعد فوجی طاقت مضبوط بنالی :بھارتی وزیر دفاع


 نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ 1962ءکی چین بھارت جنگ کے بعد ہم نے اپنی عسکری طاقت کو مزید مضبوط کیا ہے اور اب مکمل طور پر اپنے دفاع کے قابل ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں ہماری دفاعی صلاحیت میں اب کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے اور ہم اپنی سرزمین کے ایک، ا یک ٹکڑے کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھارت نے شمال مشرقی ریاستوں کا سٹرکچر مضبوط کرنے پر توجہ نہیں دی تاہم اب ہم تیز رفتاری سے اس حوالے سے آگے بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ راہداری تعلقات کو بہتر بنانے سمیت دیگر ایشوز پر بھی مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں ۔