چاند کبھی زمین کا حصہ تھا جو کسی سیارے سے ٹکرانے کے نتیجہ میں وجود میں آ گیا: سائنسدانوں کا نیا نظریہ


نیویارک (اے پی پی) ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک نئی تھیوری پیش کی ہے جس کے مطابق چاند کبھی زمین کا حصہ تھا جو کسی دوسرے سیارے سے ٹکرانے کے نتیجے میں وجود میں آگیا۔ رپورٹ میں سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ان کی پیش کردہ نئی تھیوری اس بات کی وضاحت کرے گی کہ زمین اور چاند کی مسافت اور کیمسٹری ایک جیسی کیوں ہے۔