پے اینڈ پنشن کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا پے سکیل ریوائز کرنے پر غور ہو گا


لاہور (سپیشل رپورٹر) پے اینڈ پنشن کمیٹی کا اہم اجلاس آج چیئرمین ڈاکٹر عشرت کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہو گا جس میں سرکاری ملازمین کو مہنگائی الا¶نس ان کی تنخواہوں میں ایڈجسٹ کر کے ان کے پے سکیل ریوائز کرنے کی تجاویز پر غور کیا جائے گا، تجویز کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو ملنے والے مہنگائی الا¶نس جو ان کی تخواہوں کا تقریباً 65 فیصد بنتے ہیں ان کو ان کی تنخواہوں میں ایڈجسٹ کرنے کی تجویز ہے ۔