پیپلز پارٹی پر ضیاءالحق کے حامیوں کا قبضہ ہو چکا ہے: قادر مگسی


حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے پیپلز پارٹی پر اب ضیاءکے حامیوں کا قبضہ ہو چکا ہے، جنرل ضیاءجو 10 سال میں نہ کر سکا وہ 4 برسوں میں ہو گیا ہے۔ قاسم آباد، حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جنرل ضیاءنے ہی سازش کر کے بےنظیر بھٹو کی شادی کے لئے آصف زرداری کو پروموٹ کرایا۔ انہوں نے کہا وہ تاریخ میں کبھی بھی مولابخش چانڈیو کے دوست نہیں رہے، جلسے میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔