پونچھ سیکٹر پر فائرنگ، بھارت کا کنٹرول لائن معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام


پونچھ/نئی دہلی (آئی این پی) بھارت نے پاکستان پر ایک بار پھر کنٹرول لائن فائربندی معاہد ے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کا تازہ واقعہ پونچھ سیکٹر میں پیش آیا جہاںسرحد پار سے بی ایس ایف کی اگلی چوکیوں گوٹریاں اور منکوٹی کی پٹیکو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں فوجی حکام کے حوالے سے کہاگیا اور پاکستانی فائرنگ کا جواب دیا۔