پاکستانی حجاج کی تمام درخواستوں پر ویزے جاری کئے پراپیگنڈا بے بنیاد ہے: ترجمان سعودی سفارتخانہ


اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور پاکستان کے ذریعے آنے والی پاکستانی حجاج کرام کی تمام ایک لاکھ 65 ہزار درخواستوں پر ویزے جاری کئے گئے ہیں۔ سعودی سفارتخانہ کے ترجمان نے بعض عناصر کی طرف سے ویزوں کے اجرا میں مشکلات بارے پراپیگنڈا کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتخانہ کی طرف سے جو بھی درخواستیں باقاعدہ طریقہ کار کے تحت موصول ہوئیں‘ویزے جاری کئے گئے ہیں۔