نیب نے توقیر صادق کی گرفتاری کے لئے وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی


اسلام آباد (آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے 80 ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق کی گرفتاری کے لئے وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی گرفتاری کے لئے نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو مدد کی تحریری درخواست کی گئی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے نیب کو بتایا گیا کہ توقیر صادق کے پاسپورٹ کا ریکارڈ ملک کے ایئرپورٹس پر نصب ہاسز نظام میں چیک کیا گیا ہے اور وہ ابھی تک فضائی راستے سے بیرون ملک فرار نہیں ہوئے تاہم توقیر صادق کے زمینی راستے سے فرار کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔